جمہوریت کے لباس میں ایک کٹھ پتلی کو ملک پرمسلط کیاگیا،بلاول بھٹو

 جمہوریت کے لباس میں ایک کٹھ پتلی کو ملک پرمسلط کیاگیا،بلاول بھٹو
کیپشن: جمہوریت کے لباس میں ایک کٹھ پتلی کو ملک پرمسلط کیاگیا،بلاول بھٹو

ایک نیوز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے لباس میں ایک کٹھ پتلی کو ملک پرمسلط کیاگیا،وقت آنے پر پیپلزپارٹی نے کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پارلیمان اورعدالت کی طرح دیگر اداروں کا دفاع کریگی، کوئی اندرونی طور پر حملہ آور ہو تو پی پی اداروں اس کے سامنے مزاحمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارے ملکی سرحدوں پر ہمارا دفاع کرتے ہیں یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں اور انکا دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے لباس میں ایک کٹھ پتلی کو ملک پر مسلط کیاگیاتھا ماضی میں جمہوریت پر حملے ہو رہے تھے، پی پی نے شروع دن سے کٹھ پتلی کو بے نقاب کیا تھا اور وقت آنے پر کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیا۔