ایک نیوز:خاندان میں پہلےبچےکاآئی کیولیول دوسرےبچوں کی نسبت زیادہ ہوتاہے۔
تفصیلات کےمطابق کسی بھی خاندان میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کو پہلوٹھی اولاد کہا جاتا ہے ، یہ بچے بہت لاڈلے ہوتے ہیں اور سب سے پیار بھی خوب سمیٹتے ہیں انہیں خاندان میں بھی ایک خاص مقام حاصل ہوتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تحقیق کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ خاندان میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا آئی کیو لیول (ذہانت کا معیار) دیگر بچوں سے 1.5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں 20 ہزار لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا جس سے معلوم ہوا کہ پہلے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے دوسرے بچے سے 1.5 گنا زیادہ تھا جبکہ دوسرے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے تیسرے بچے سے زیادہ تھا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر خاندان کے حوالے سے کہنا مشکل ہے لیکن تحقیق نے اوسطاًنتیجہ اخذ کیا ہے۔
کیاپہلی اولادکاآئی کیولیول سب سےزیادہ ہوتاہے؟
May 17, 2023 | 06:47 AM