ایک نیوز:مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے نوجوانوں کوزندگی کےفیصلوں سےسبق سیکھنےکامشورہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق ناردرن ایریزونا یونیورسٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کاکہناتھاکہ باپ بننے اور بوڑھا ہونے تک یہ احساس نہیں ہوا کہ کام سے آگے بھی زندگی میں بہت کچھ موجود ہے۔
مائیکروسافٹ کےشریک بانی کامزیدکہناتھاکہ جب میں جوان تھا تو تعطیلات پر یقین نہیں رکھتا تھا، مجھے ویک اینڈ پر یقین نہیں تھا اور اپنے اردگرد موجود ہر فرد کو گھنٹوں کام کرنے کیلئے مجبور کرتا تھا۔
بل گیٹس کاکہناتھاکہ مائیکرو سافٹ کو تشکیل دینے کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کو چھوڑ دیا تھا۔ مائیکرو سافٹ کے ابتدائی دنوں میں کام اور زندگی کے درمیان توازن کی اہمیت کو سمجھ نہیں سکا، اسی لیے ہمیشہ ان ملازمین پر نظر رکھتا تھا جو جلدی چلے جاتے تھے یا دفتر میں دیر تک موجود رہتے تھے۔
مائیکروسافٹ کےشریک بانی کامزیدکہناتھاکہ آپ نوجوان اس سبق کو سیکھنے کیلئے میری طرح لمبے عرصے تک انتظار نہیں کریں، اپنے رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے وقت نکالیں، اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں اور اپنی ناکامیوں کے اثر سے نکلیں۔
بل گیٹس کاکہناتھاکہ جب ضرورت ہو کام سے وقفہ لیں، اپنے اردگرد افراد پر سختی نہ کریں اور جب انہیں ضرورت ہو تو مدد کریں۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اپنی زندگی کے دوران کیے جانے والے فیصلوں کو جانچنے کیلئے وقت لیں اور سیکھنے کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں۔
بل گیٹس نے نوجوانوں کوزندگی سےسبق سیکھنےکامشورہ دیدیا
May 17, 2023 | 06:37 AM