ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں سےمتعلق اعدادوشمارجاری

May 17, 2023 | 03:22 AM

ایک نیوز:ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق13 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت1094 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.24 فیصدکم ہے۔
گزشتہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1097 روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح13مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی حصوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1167 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.10 فیصدزیادہ ہے۔
اس سے قبل  ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1100 روپےرہی۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی 1081، گوجرانوالہ 1120 روپے، سیالکوٹ 1120، لاہور1147، فیصل آباد 1080، سرگودھا1087 روپے، ملتان 1103 روپے، بہاولپور1130 روپے، پشاور1050 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1020 روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح خضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1193 روپے ریکارڈکی گئی۔

مزیدخبریں