میٹانےخرابی پرصارفین سےمعذرت کرلی

 میٹانےخرابی پرصارفین سےمعذرت کرلی
کیپشن: Meta has apologized to users for the inconvenience

ایک نیوز:بعض فیس بک اکاؤنٹس پر آٹو میٹک فرینڈ ریکویسٹ جانے کےمعاملےپر میٹانےخرابی پرصارفین سےمعذرت کرلی۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں متعدد ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آئیں کہ انہوں نے جن افراد کی فیس بک پروفائل وزٹ کی انہیں ازخود فرینڈ ریکویسٹ جا پہنچی۔
ٹوئٹر پر اس حوالے سے کئی ٹوئٹس بھی سامنے آئی تھیں جس میں صارفین نے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے اکاؤنٹس سے آٹومیٹکلی ان اکاؤنٹس پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی گئی ہیں جنہیں انہوں نے حال ہی میں وزٹ کیا تھا۔
ان شکایات کے بعد فیس بک کے صارفین اپنی پرائیویسی کے حوالے سے خاصے فکر مند تھے۔
ان شکایتوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ دراصل ایک بگ تھا جس پر کمپنی کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے معذرت بھی کرلی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بگ کی اطلاع بنگلا دیش، فلپائن اور سری لنکا کے صارفین نے دی تھی۔
 میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میٹا اس خرابی پر معذرت خواہ ہے، کمپنی نے فوری طور پر اس خرابی کا نوٹس لیا اور اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔