ایک نیوز : پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سربراہ نور عالم خان نے کہا کہ اگر رجسٹرار سپریم کورٹ کمیٹی میں پیش نہیں ہوتے تو ان کے وارنٹ گرفتاری اور سمن دونوں جاری ہوں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونیوالے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے سی کے بعض ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک موقع اور دیں پی اے سی نے آئندہ منگل کو رجسٹرارسپریم کورٹ کو پی اے سی میں پیش ہونے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہ آئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری اور سمن دونوں جاری ہوں گے ۔
اجلاس کے دوران چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پرنسپل اکائونٹنگ افسر بھی کمیٹی میں نہیں آئے ۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ان کی عدم موجودگی میں ان کی گرانٹس کا جواب کون دے گا۔ نورعالم خان نے کہا کہ ہم آئین سے ماورا کوئی کام نہیں کریں گے ۔