ویب ڈیسک: کیا آپ کھانے کے لیے زمین اور خلا کی درمیانی سرحد پر جانا پسند کریں گے؟زمین اور خلا کے درمیان ریسٹورنٹ کھل گیا
گھر سے باہر جاکر کھانے کا شوق متعدد افراد کو ہوتا ہے اور اس کو پورا کرنے کے لیے وہ ہر ممکن حد تک بہترین ہوٹل کا رخ کرتے ہیں۔
ایک امریکی کمپنی اسپیس وی آئی پی آپ کو سطح سمندر سے ایک لاکھ فٹ کی بلندی پر رات کے کھانے کی پیشکش کر رہی ہے۔بس اس کے لیے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں 4 لاکھ 95 ہزار ڈالرز (13 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہونا ضروری ہوں گے۔
اس ایڈونچر کے خواہشمند افراد کو کمپنی کی جانب سے نیپچون نامی منفرد اسپیس شپ میں بٹھا کر خلا کی سرحد تک پہنچایا جائے گا۔
وہاں کے نظاروں کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک معروف شیف کا تیار کردہ کھانے کا موقع ملے گا۔