ولادیمیر پیوٹن5ویں بار روس کے صدر منتخب 

Mar 18, 2024 | 00:04 AM

ویب ڈیسک:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی الیکشن میں بڑی جیت، 88فیصد ووٹ لے کر پانچویں بار صدر منتخب ہو گئے۔

روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے۔روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی۔
روسی میڈیا کے مطابق پولنگ اسٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا۔
روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔
روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔
ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔ پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں