استنبول سے لندن تک سفرکرنیوالی بس کا کرایہ کتنا ہے؟

استنبول سے لندن تک سفرکرنیوالی بس کا کرایہ کتنا ہے؟
کیپشن: استنبول سے لندن تک سفرکرنیوالی بس کا کرایہ کتنا ہے؟

ویب ڈیسک: استنبول سے 22 ممالک  کا سفر کرکے لندن پہنچنے والی دنیا کی طویل ترین بس سروس کا کرایہ 20 ہزار یورو (60لاکھ پاکستانی )ہے۔

دنیا کی طویل ترین سفری سہولت کے ساتھ یہ بس سروس ترکیہ کے شہر استنبول سے برطانیہ کے شہر لندن تک کا سفر 56 دنوں میں طے کرتی ہے۔استنبول سے شروع ہونے والے اس سفر میں 22 ممالک آتے ہیں، جن میں بلجیریا، سربیا، کروشیا، ہنگری، سلوواکیا، چیک ری پبلک، پالینڈ، لیتھونیا، لیٹویا، استونیا، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، نیدرلینڈز، جرمنی، بیلجئیم، فرانس اور پھر آخری منزل برطانیہ شامل ہیں۔
طویل سفر کے پیش نظر بس کمپنی کی جانب سے بس کی سیٹیں بھی آرام دہ بنائی گئی ہیں، جبکہ تمام سفری سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
اسی بس میں سامان کے لیے بھی جگہ مختص ہے، جہاں دو بڑے سوٹ کیس ہر مسافر کو لے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔
ہرمسافر کے لیے سیٹ پر اینٹرٹینمنٹ سسٹم نصب ہے، ساتھ ہی ہیڈ فونز، بلوٹوتھ اور یو ایس بی پورٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔اس بس سروس کی جانب سے مسافروں کو ہر روز صبح کا ناشتہ، جبکہ 30 مرتبہ دوپہر کا لنچ اور کھانا دیا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یورپی ممالک میں سفر کرنے والے مسافروں کے ویزا کے حوالے سے ٹریول کمپنی خود معاملات کو دیکھتی ہے۔