ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ راکھی کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
عادل درانی کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ راکھی پر بہت سارے مقدمات درج کرائے ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے دبئی میں مفرور ہے۔راکھی ساونت نے دبئی سے ضمانت کیلئے بہت کوشش کی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی۔
سابق شوہر کا مزید کہنا تھا کہ راکھی جب انڈیا واپس لوٹے گی وہ سلاخوں کے پیچھے جائے گی اور مقدمات کی وجہ سے اس کی اپیل بھی عدالتوں سے مسترد ہوجائے گی۔
راکھی ساونت جلد گرفتار ہوگی،سابق شوہر کادعوی
Mar 17, 2024 | 20:33 PM