لیجنڈری اے آر رحمان مرحوم گلوکاروں کی آواز دوبارہ تخلیق کردی

لیجنڈری اے آر رحمان مرحوم گلوکاروں کی آواز دوبارہ تخلیق کردی
کیپشن: لیجنڈری اے آر رحمان مرحوم گلوکاروں کی آواز دوبارہ تخلیق کردی

ویب ڈیسک:بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فلم ’لال سلام‘ کیلئے دو آنجہانی گلوکاروں بمبا باکیا اور شاہل حمید کی آواز کو دوبارہ تخلیق کردیا۔
موسیقی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کچھ حلقوں کی جانب سے اے آر رحمان پر تنقید ہوئی جس پر انہوں نے اپنا ردعمل بھی دیا ہے۔
موسیقار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہم اپنے کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور اس میں تیزی بھی لاسکتے ہیں۔ اے آئی کی مدد سے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے ہم نوجوانوں کو لیڈر بناسکتے ہیں۔
اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ لوگوں کی ملازمتوں کو اس سے خطرہ نہ ہو۔