روس میں صدارتی انتخاب کے دوران یوکرین کے ڈرون حملے

Mar 17, 2024 | 19:53 PM

ویب ڈیسک:یوکرین کی جانب سے روسی صدارتی انتخابات کے دوران روس کے مختلف شہروں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
 روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار  ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جب کہ حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔
یوکرینی ڈرونز  نے روسی دارالحکومت ماسکو پر بھی حملہ کیا جسے روسی حکام نے ناکام بناتے ہوئے متعدد  ڈرونز  مار گرائے۔
روس نے الزام عائد کیا  ہےکہ یوکرین روسی صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے دہشت گردی کی سرگرمیاں کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق  روس کے 8  ریجنوں میں یوکرین کے 35 ڈرونز تباہ کیےگئے ہیں۔
خیال رہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آج آخری دن ہے اور  قوی امکان ہےکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صدر  پیوٹن پانچویں بار  روس کے صدر بن جائیں گے۔ پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں