پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کاکل آخری دور ہوگا

Mar 17, 2024 | 19:15 PM

ایک نیوز:پاکستان اور آئی ایم ایف مداکرات کاکل آخری دورہوگا،بڑی پیش رفت متوقع ہے۔

پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات  میں بڑی پیش رفت متوقع ہے ۔میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ تک پاکستان میں قیام شیڈول ہے ۔مذاکرات کے آخری روز 1.1 ارب ڈالر کی قسط کیلئے فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معائدہ متوقع ہے۔

آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں آخری قسط کی منظوری دے گا۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 15 اپریل سے واشنگٹن میں ہونگے۔پاکستان کی جانب سے نئے اور بڑے قرض پروگرام کیلئے درخواست دی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اونگزیب معاشی ٹیم کے ہمراء واشنگٹن کا دورہ کریں گے

مزیدخبریں