وزیراعلیٰ مریم نوازکی کوٹ لکھپت جیل آمد،قیدیوں کیساتھ روزہ افطار کیا

Mar 17, 2024 | 19:02 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل آمد،قیدی خواتین کے ساتھ ہی روزہ افطار کیا۔قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں۔خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا ، مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد محترم محمد نواز شریف قید کے دوران رہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز جیل میں گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سنٹر ل جیل کوٹ لکھپت میں  منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےلئے مخصوص 20بیڈڈ ہسپتال،قیدیوں کیلئے ویڈیو کال فیسلٹی کا بھی افتتاح کیا۔سینٹرل جیل لاہور دنیا بھر میں قیدیوں کے لئے وڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے والی پہلی جیل ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل کے کچن کا دورہ کیا،قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ،معیار چیک کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر قید یوں کے لئے سپیشل افطار مینیو تیار کیا گیا۔ قیدیوں کو افطار میں بریانی،سموسے، پکوڑے ، پھل دہی بڑے پیش کئے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیدیوں بات چیت،مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا ۔

مریم نواز کاخواتین قیدیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ آپ سے ملنے آئی ہوں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قیدی خاتون کے ساتھ ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے کھانے کے بارے پوچھا۔جیل میں  اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل سٹاف سے ملاقات بھی کی۔ رہائی پانے والے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔مرد قیدیوں کو 15 ہزار اور کپڑے اور خواتین قیدیوں کو 15 ہزار ۔ کپڑے اور چوڑیا ں دی گئیں ۔

صوبائی مشیر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ،آئی جی جیل خانہ فاروق نزیر اوردیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں