مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری 

 مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری 
کیپشن:  مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری 

ویب ڈیسک:ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
 اعداد و شمار کے مطابق مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134 روپے ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 1500 روپے ہے جبکہ سب سے کم یومیہ اجرت لاڑکانہ میں 800 روپے ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہر قائد میں مزدورکی یومیہ اجرت 1441 روپے، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 1200 روپے، پشاور میں 1000 روپے اور بنوں میں 900 روپے ہے جبکہ بہاولپور اور  ملتان میں مزدور کی یومیہ اجرت بلترتیب 900 اور 932 روپے ہے۔
اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پینٹرکی اوسطاً یومیہ اجرت 1601 روپے، پلمبر کی یومیہ 1659 روپے جبکہ مستری اوسطاً یومیہ 1831 روپے کماتا ہے۔