190ملین پاؤنڈ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Mar 17, 2024 | 17:59 PM

ایک نیوز:190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں  بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست 20 مارچ کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری 20 مارچ کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کرینگے۔جمعرات کو چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی۔

رجسٹرار آفس نے ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی کازلسٹ جاری کردی ۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دلائل دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں