ویب ڈیسک: نامعلوم کالز Silence کریں،واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرواکرصارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔
میسجنگ ایپ واٹس کے صارفین میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہونے کی خاص وجہ اس ایپ کی حفاظتی خصوصیات ہیں جس کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ آئے روز نت نئے پرائیویسی فیچر پرکام کرتی بھی نظر آتی ہے ۔واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو ’Silence ‘ کرسکتے ہیں۔
ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے۔
اب واٹس ایپ پرنامعلوم کالزSilence کریں،فیچر متعارف
Mar 17, 2024 | 17:49 PM