ایک نیوز:سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال سےسندھ،بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس مزیدمہنگی کرنےکی تیاریاں شروع کردیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی یکم جولائی2024 سےگیس مہنگی کرنےکی درخواست ، گیس کی قیمت میں324.03روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ مانگ لیا۔سوئی سدرن کی نئی اوسط گیس قیمت1740.80روپےمقرر کرنے کی درخواست ، سوئی سدرن کا 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ،مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا۔
اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا۔اوگرا کی جانب سے درخواست پر20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی