آئرش کرکٹر پال سٹرلنگ 400چوکے مارنے والے پہلے کرکٹربن گئے

Mar 17, 2024 | 17:35 PM

 ویب ڈیسک:آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ بابر اعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 400چوکے مارنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔


پال اسٹرلنگ نے کارنامہ افغانستان کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا۔
آئرش کپتان 135 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 401 چوکے اور 124 چھکوں کی مدد سے 3463 رنز اسکور کر چکے ہیں۔فہرست میں بابر اعظم دوسرے نمبر اور کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر نے 395 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 361 چوکے مارے ہیں۔ 
واضح رہے کہ آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 38 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

مزیدخبریں