ایک نیوز :سابق کرکٹرشاہد آفریدی پنجاب پولیس کے مداح نکلے، اینیمل ریسکیو سنٹرکو مثالی پراجیکٹ قرار دیدیا۔
شاہد آفریدی کا سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے ہمراہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر گلبرگ کا دورہ،ریسکیو کئے گئے جانوروں کو سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
شاہد آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے باہر اپنا خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا ۔
سابق کرکٹر شاہد آفریدی کاکہنا تھاکہ خدمت خلق کے اس اہم سنگ میل اینیمل ریسکیو سنٹر کو ورکنگ میں ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔
اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور جے ایف کے کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے شاہد آفریدی کو اینیمل ریسکیو سنٹر بارے بریفنگ دی۔
اے ایس پی شہربانو نقوی نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس کے اینیمل ریسکیو سنٹرز (PARC) فعال ہیں۔پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم کے اشتراک سے قائم کئے گئے ہیں۔پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز میں ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو سٹاف، پولیس ٹیم موجود ہیں۔
شاہد آفریدی کاکہنا تھاکہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر بے سہارا، زخمی جانوروں کے علاج معالجے و بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔دیگر صوبوں کو پولیس فورسز اور اداروں کو پنجاب پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر جیسے ادارے بنانے چاہئیں۔
شاہد آفریدی نے مشتاق احمد کے ہمراہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کا بھی دورہ کیا ۔اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے شاہد آفریدی کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن، سائبان دفتر کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔
سابق کرکٹر شاہد آفرید کاکہنا تھاکہ تھانوں اور پبلک سہولیات مراکز کی اپ گریڈیشن شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام ہے۔