ایک نیوز :سندھ حکومت نےصوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل 20 مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیرخورا ک نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی،صوبہ بھر میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے، محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مکمل اقدام کیے گئے ہیں، سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ھزار روپے مقرر کی ہے، سندھ میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔