ایک نیوز :پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرادیئے۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے،این اے 207 سے عام انتخابات میں صدرمملکت آصف علی زرداری منتخب ہوئے تھے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کردی تھی ۔