لاہور: شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، ایلیمنیٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم اور حیدر علی کی عمدہ نصف سنچریوں نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں شکست دیکر اسکے فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 185 رنز بنائے جس میں صائم ایوب نے 73 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث نے 40 بابر اعظم نے 25 اور کیڈمور نے 18 رنز بنائے، اسلام اباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے تین میکوئے اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
186 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، عماد وسیم اور حیدر علی کی نصف سنچریوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، عماد وسیم نے 59 اور حیدر علی نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مارٹن گپٹل نے 34، اعظم خان نے 22 کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو مہران ممتاز، لیوک ووڈ اور خرم شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا چیمپین کون ہوگا، فیصلہ پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے درمیان فائنل میچ سے ہوگا۔