علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ امپائر کے عہدے سے مستعفی

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ امپائر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے
کیپشن: علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ امپائر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

ایک نیوز :علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ امپائر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
علیم ڈار نے 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے جن میں 144 ٹیسٹ اور 222 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 69 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں،علیم ڈار تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔
پاکستان امپائر احسن رضا ، علیم ڈار کی جگہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے ہیں۔ احسن رضا کو سال 24-2023 کیلئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ 
احسن رضا 2010 سے آئی سی سی پینل آف امپائر میں شامل ہیں اور اب انہیں ایلیٹ پینل میں پروموٹ کیا گیا ہے، احسن رضا 72 ٹی ٹوئنٹی، 41 ون ڈے اور 7 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔