ایک نیوز : پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا۔
پولیو سے متاثرہ 3 سال کا بچہ بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل کا رہائشی ہے۔
حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے اور اس کے خاندان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
ملک میں اس سال کے پی، پنجاب اور سندھ میں سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے۔