ہائیکورٹ نےعمران خان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

Mar 17, 2023 | 23:08 PM

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان  کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 20 مارچ کو مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت پیش ہوئی۔

فاضل جج نے لاء افسر استفسار کیا کہ آپ کو درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل عدالت کو بتایا کہ صوبے کے تمام آر پی اوز کو خط لکھ دیا ہے، ابھی آر پی اوز کی طرف سے درج مقدمات کی تفصیلات نہیں مل سکیں، ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔

 سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ، کے پی کے بلوچستان کے مقدمات کی تفصیل کیلیے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرنا ہوگا، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وہ ان کو بھی پارٹی  بنالیتے ہیں، عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں