عمران خان کی پیشی،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Mar 17, 2023 | 22:59 PM

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کل اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے باعث دفعہ144نافذکردی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پرائیویٹ کمپنیوں، سکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔گاڑی چلاتے وقت اپنی گاڑی کا ملکیتی ثبوت ساتھ رکھیں۔ٹریفک پلان جلد ہی جاری کردیا گیا ہے۔شہری  جی الیون ون اور جی ٹین ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ دفعہ 144کے باعث شہری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع فوری پکار 15 پر دیں۔

مزیدخبریں