پہلی بار رمضان  میں مفت آٹافراہمی کا پیکیج تیار کیاگیاہے،وزیراعظم

Mar 17, 2023 | 22:37 PM

ایک نیوز : وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مستحق افراد کے لئےملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کو ریلیف اور آٹے کے تحفے کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

 وزیرِ اعظم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستحق افراد کو فراہم کئے جانے والے آٹے کے تحفے کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.  حکومت غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے .

اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی رمضان کے دوران مستحق خاندانوں کو آٹے کا تحفہ دیا جاےگا. مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےنمبر 8171 پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کر کے آٹے کے تحفے کے لئے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں.

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں  50 رمضان بازاروں سے آٹا سستے داموں دستیاب ہو گا. 
 اجلاس میں مشیر وزیرِ اعظم احد چیمہ , نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی , پنجاب  خیبر پختونخوا , بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے شرکت کی.

مزیدخبریں