پنجاب حکومت اورپی ٹی آئی معاہدے میں غلطی سامنے آگئی

Mar 17, 2023 | 22:32 PM

ایک نیوز :پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے معاہدے میں تاریخیں اور دن غلط درج کردیا گیا۔

معاہدہ میں لکھا گیا کہ تحریک انصاف کا 20 مارچ بروز اتوار کا شیڈول جلسہ منسوخ ہوگیا تاہم تحریک انصاف نے جلسہ اتوار کو تجویز کیا تھا جس کی تاریخ 19 مارچ ہونی چاہیے تھی۔

معاہدہ کے تحت جلسہ کو پیر کو شیڈول کیا گیا لیکن تاریخ 20 مارچ کے بجائے 21 لکھی گئی۔

خیال رہے کہ عدالتی حکم پر پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔

معاہدے کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں تعاون کرے گی۔

مزیدخبریں