ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ عفت عمر کاکہنا ہے کہ میں قسم کھا کر کہتی ہوں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور انہوں نے اس کیلئے کوئی فیشل سرجری نہیں کروائی۔
عفت عمر نے ایک نیوز کوانٹرویو میں ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مریم نواز نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے۔ سوشل میڈیا کے سارے ٹرول مریم نواز کی خوبصورتی سے حسد کرتے ہیں۔
مریم نواز ہیں ہی خوبصورت،اب پی ٹی آئی والے جلتے ہیں تو اس میں مریم کا قصور نہیں،وزیراعظم تو میں بھی بن سکتی تھی؟عفت عمر@MaryamNSharif @OmarIffat #imrankhanPTI pic.twitter.com/MgdLAeSXBT
— AIK News News (@pnnnewspk) March 12, 2023
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اور میں آپ کو بتاسکتی ہوں کہ کون اپنے چہرے اور جسم کے ساتھ سرجری کراتے ہیں۔
عفت عمر نے بات کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حمایت کرتی ہیں۔ وہ نہ صرف (ن) لیگ بلکہ پی ڈی ایم میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت کرتی ہیں اور ان کی شدید خواہش ہے کہ مذکورہ دونوں جماعتیں مل کر حکمرانی کریں۔ اگر حکومت کی اجازت دینے والی قوتیں واقعی بھی (ن) لیگ اور پی پی کو حکومت کرنے دیں تو بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔
اداکارہ نے اسی پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) حالات پر قابو پانے میں ماہر اور عوام تک حکومت کے ثمرات پہنچانے میں تیز ہے جب کہ پالیسی بنانے میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں اور اگر دونوں پارٹیوں کو حکومت کرنے دی جائے تو بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔
عفت عمر نے سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال سے عمران خان کو پروموٹ کیا جا رہا ہے اور اگر ان جیسی مارکیٹنگ کسی کی بھی کی جاتی تو وہ بھی وزیر اعظم بن سکتا تھا۔ اگر عمران جیسی مارکیٹنگ ان کی بھی کی جاتی تو وہ بھی وزیر اعظم بن سکتی تھیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کو غیر حقیقی جمہوریت بھی قرار دیا۔
میزبان نے عفت عمر سے سوال کیا کہ جس طرح عمران خان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے پلستر کروایا، اسی طرح مریم نواز پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے بھی چہرے پر پلستر لگوایا ہے۔
اس پر عفت عمر نے کہا کہ چوں کہ وہ شوبز سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں ہر چیز کا علم ہے، اس لیے وہ اس معاملے پر بھی درست بات بتا رہی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز خوبصورت ہیں تو عمران خان بھی ہینڈسم ہیں، وہ الگ بات ہے کہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں۔