ایک نیوز :بھارت کے لیجنڈری موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے انکشاف کیا کہ انڈیا سے آسکر ایوارڈ جیتنے کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں۔
Congratulations @mmkeeravaani garu and @boselyricist garu ....as predicted and well deserved ..Jaiho to both of you and the #RRR team!! #RRRatOSCARS ???????????????????????? https://t.co/Q98CfjVLfW
— A.R.Rahman (@arrahman) March 13, 2023
دو بار آسکر جیتنے والے گلوکار اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس کے ممبر اور آسکر ایوارڈ کے ریگولر ووٹر بھی ہیں۔
Congratulations @guneetm and @EarthSpectrum you’ve opened the flood gates of inspiration for indian film makers! Jai ho ???????????????????????????? #bosswomen https://t.co/WICYOqMaq6
— A.R.Rahman (@arrahman) March 13, 2023
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ اکثر ہماری فلمیں آسکر کیلئے بھیجی جاتی ہیں لیکن وہ انعام نہیں جیت پاتیں۔ آسکر کیلئے انڈیا سے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں اور میں بس اتنا کہوں گا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے۔ اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فلموں کو مغربی نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا لیکن ہم اپنے نقطہ نظر سے ان کے طریقہ کار کو دیکھتے ہیں۔
رواں برس انڈین فلم آر آر آر نے اپنے گانے ’ناچو ناچو‘ پر اور فلم ’دی ایلیفنٹ وسپرز‘ نے ڈاکیومینٹری پر آسکر ایوارڈ جیتے ہیں۔
اے آر رحمان نے ٹویٹر پر آسکر جیتنے والی دونوں فلموں کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔