عدالتیں اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چل رہی ہوتیں تو الیکشن کا حکم نہ دیتیں،چودھری سرور

عدالتیں اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چل رہی ہوتیں تو الیکشن کا حکم نہ دیتیں،چودھری سرور
کیپشن: عدالتیں اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چل رہی ہوتیں تو الیکشن کا حکم نہ دیتیں،چودھری سرور

ایک نیوز :زمان پارک میں سکیورٹی اہلکاروں پر تحریک انصاف کی طرف سے پٹرول بم سے حملوں پر سابق گورنر چودھری سرور بھی میدان میں آگئے ۔

تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق گورنر چودھری سرور نے کہا کہ میں برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان کے بارے میں سوچتا تھا ،میں نے پاکستان میں آکر دیکھا ہے کہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ورکرکو اختیار تو کیا عزت بھی نہیں دیتے ، ہمارے ہاں کسی ایک پارٹی میں بھی جمہوریت نہیں ،میں سوچتا تھا کوئی ایسی پارٹی ہو جہاں جمہوریت ہو ورکر کی عزت ہو۔برطانیہ میں کوئی سیاستدان جھوٹ کا سوچ کا بھی نہیں سکتا ،پاکستان کی ساری سیاست ہی جھوٹ پر مبنی ہے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ میرے خیال میں اسٹبلشمنٹ کے اشاروں پر عدالتیں اس وقت نہیں چل رہیں یہ تاثر غلط ہے اگرچل رہی ہوتیں تو انتخابات  کا حکم سپریم کورٹ کبھی نہ دیتی ۔