ایک نیوز:توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے۔سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نےفردِجرم عائدکرنےکےلئےعمران خان کوعدالت طلب کررکھاہے، سیشن عدالت نےعمران خان کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےلیکن اسلام آبادہائیکورٹ نےکل تک وارنٹ معطل کرتےہوئےعمران خان کوعدالتی اوقات میں سیشن عدالت پیش ہونےکاحکم دےدیاہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان تقریباً 10بجے کچہری پہنچیں گے، پیشی پر کچہری میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی، صرف متعلقہ اور محدود صحافیوں اور وکلاء کوکمرہ عدالت میں داخل ہونےکی اجازت ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کوکچہری داخلےپر مکمل پابندی عائد ہوگی۔