عمران خان سے تفتیش، پولیس کو زمان پارک تک رسائی کی اجازت مل گئی

Mar 17, 2023 | 21:06 PM

muhammad zeeshan

 ایک نیوز: اہم پیشرفت، پولیس کو  سابق وزیراعظم عمران خان سے 14 اور 15 مارچ کو ہونے والے واقعات سے متعلق تفتیش کرنے اور زمان پارک تک رسائی کی اجازت مل گئی۔

 زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی۔

فاضل جج نے پولیس کی عمران خان سے تفتیش کرنے کی اجازت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قانون کے مطابق اپنی تفتیش کر سکتی ہے۔

اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ یہ پولیس والے پوری فوج لے کر ساتھ نہ جائیں، دو سے تین لوگ جائیں اور اپنی انوسٹی گیشن کر لیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ کیا میں انوسٹی گیشن کنٹرول کر سکتا ہوں؟۔

اس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق اپنے نامزد کردہ افسر ہی انوسٹی گیشن کیلئے بھیجے، پولیس اپنے نامزد کردہ بندے بھیج دے ہم تعاون کریں گے۔

بعدازاں عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق تفتیش کیلئے رسائی کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں