سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 3اہم کیسزسماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 3اہم کیسزسماعت کیلئے مقرر
کیپشن: 3 important cases are scheduled for hearing in the Supreme Court next week

ایک نیوز :سپریم کورٹ میں آیندہ ہفتے سیاسی بنیاد پر افسران کے تبادلے، سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس اور قاسم سوری کو ڈی سیٹ کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل ہونگے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈی سیٹ کرنے کیخلاف قاسم سوری کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے. سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو حکم امتناع دیتے ہوئے بحال کر دیا تھا،قاسم سوری کے حلقہ میں الیکشن ٹربیونل نے انتخابات میں بے ضابطگیوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا.