ایک نیوز :لیسکو میں افسروں اور ملازمین کے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے کمپنی کے بہترین مفاد میں 6 ماہ کے لیے افسران و ملازمین کے تبادلے پر پابندی عائد کی گئی،چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں نعمان نے کہا کہ رمضان المبارک اور موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی۔رمضان المبارک میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈسپلنری کیسز اور ایڈمنسٹریشن معاملات پر تبادلہ کیا جائے گا۔