عمران خان کی کل اسلام آبادعدالت حاضری، سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے

Mar 17, 2023 | 20:26 PM

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نےآئی جی اسلام آباد سےملاقات کی ۔ملاقات میں عمران خان کی ممکنہ حاضری کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد سے آر پی او راولپنڈی، ڈی آئی جی سکیورٹی اورعمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی ۔عمران خان کی ممکنہ حاضری کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات طے ہوگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق سکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔شبلی فراز نے ایف ایٹ کی عدالتوں کو سماعت کے لئے خصوصی طور پر جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کےمطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا۔عمران خان کی سکیورٹی کے لئے دو ڈی آئی جی 3 ایس ایس پی تعینات ہوں گے۔4 ایس پی 15 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات ہوں گے۔اسلام آباد پولیس کے 30 انسپکٹر اور چالیس پلاٹون تعینات ہوں گی۔اسکے علاوہ رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں اقدامات شروع کر دئیے۔

عمران خان کی سکیورٹی کے لئے چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف سکیورٹی آفیسر شبلی فراز کے توسط سے لاہور میں عمران خان کی ٹیم سے رابطہ کریں گے۔چیف سکیورٹی آفیسر کا لاہور جانے کا امکان تاکہ سکیورٹی سے متعلق مزید تفصیلات طے کی جا سکیں۔عدالتی احکامات کے مطابق محدود افراد کو عدالتی احاطے میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس ضمن میں عدالت سے ضابطہ اخلاق کے اجراء کی درخواست کی جائے گی۔

مزیدخبریں