ایک نیوز : ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 45.64 فیصد تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق 44 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے مہنگائی 47.97 فیصد ہوگئی ۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔190 گرام چائے کا پیکٹ 39 روپے 67 پیسے مہنگا ہوا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا۔آلو 2 روپے 26 پیسے ، کیلے 7 روپے 50 پیسے فی درکن مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں چینی دو روپے 78 پیسے مہنگی ہوئی۔20 کلو آٹے کا تھیلہ 42 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول 4 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا۔ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 18 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں چاول ، دودھ ، گوشت اورر دہی بھی مہنگی ہوئی۔
حالیہ ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اس دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتیں برقرار رہیں۔