سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری 

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری 
کیپشن: The schedule of bye local government elections in Sindh continues

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہو گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریبونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے اور ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے۔