ایک نیوز :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے ساتھ 1936 ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4ہزار200 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 75ہزار 68روپے کی سطح پر آگئی۔