ایک نیوز :ایف بی آر نےشعیب شیخ کا گھر فروخت کرکے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے نجی ٹی وی چینل کے مالک شعیب شیخ کا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلا نمبر 35 اے فروخت سے روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔ایف بی آر کی جانب سے سب رجسٹرار کلفٹن کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ بنگلا نمبر 35 اے فیز 5 فروخت نہیں ہو سکتا۔
ذرائع کے مطابق شعیب شیخ ایف بی آر کے 14کروڑ 60 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، ایف بی آر نے شعیب شیخ کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں، ایف بی آر کی نادہندہ رقم میں جرمانے کی رقم شامل نہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی شعیب شیخ کی جانب سے تمام بینک اکاؤنٹس سے پیسہ نکالنے کے بعد کی گئی۔