ڈینگی اور کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کاحکم

ڈینگی اور کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کاحکم
کیپشن: ڈینگی اور کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کاحکم

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈینگی اور کورونا کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈینگی اور کورونا سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کاحکم دیدیا۔محسن نقوی نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے کیلنڈر پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے،انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں او رایس او پیز کو فالو کیاجائے، وزیراعلیٰ نے سپرے پمپس اور دیگر ضروری آلات کو فنکشنل رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

انہوں نے حکم دیا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر مستند ڈیٹا اپ لوڈ ہونا چاہیے، ڈینگی کی تشخیص کے لئے سی بی سی ٹیسٹ 95روپے میں ہوگا،  سیکرٹریز کو مختلف علاقے تفویض کئے جائیں گے اور وہ انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کریں گے، پنجاب میں کورونا کی صورتحال نارمل ہے، عوام کو احتیاط کرکے کورونا سے محفوظ رہنا ہے، 2 ڈوزز لگوانے والے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ۔