قاسم سوری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

قاسم سوری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: قاسم سوری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ایک نیوز :سپریم کورٹ میں ڈی سیٹ کرنے کیخلاف قاسم سوری کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 مارچ کو سماعت کرے گا، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو حکم امتناع دیتے ہوئے بحال کر دیا تھا قاسم سوری کے حلقہ میں الیکشن ٹربیونل نے میں بے ضابطگیوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔