ایک نیوز :وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے اہم شخصیات کا ائیر پورٹ پرپروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے حکام کی جانب سے پروٹوکول ختم کرنے کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ایئر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ایئر پورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی گئی ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امیگریشن عملہ کسی بھی اعلٰی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا، ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوتی، سامان چیکنگ نہ ہونے سے سمگلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔