ایک نیوز: پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کے مزید دو ریکارڈز گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ’براڈ بوائے‘ شہروز کاشف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے گنیز بک میں درج ریکارڈز کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔ہاتھوں میں دونوں ریکارڈز اٹھائے تصویر شیئر کرتے ہوئے کوہ پیما شہروز کاشف نے لکھا کہ ’دنیا کی تیسری سب سے بلند پہاڑی چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام، ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘
Alhamdulilah,2 more records. Youngest to summit highest 3 and youngest to summit highest 5 peaks of the world. Many more to come. #worldrecord #thebroadboy #PakistanOnAnnapurna2023 pic.twitter.com/zhFn0P883R
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) March 17, 2023
20 سال کی عمر میں 8000 میٹر کی پہاڑی سر کرنے والے شہروز کاشف دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ شہروز کاشف نے نیپال کے پہاڑی سلسلے کے 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ ’مکالو‘ کو 2022میں سر کر کے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزار حاصل کر چکے ہیں۔
شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر)، براڈ پیک (8047 میٹر) کے علاوہ مکڑا پیک (3885 میٹر)، موسی کا مصلہ (4080 میٹر) چمبرا پیک (4600 میٹر)، منگلک سر (6050 میٹر)، گوندوگرو لا پاس (5585 میٹر)، خوردوپن پاس (5800) اور کہسار کنج (6050 میٹر) کو بھی سر کیاہے۔