لاہور بمقابلہ پشاور: بارش کی صورت میں کون فائنل کھیلے گا؟

لاہور بمقابلہ پشاور: بارش کی صورت میں کون فائنل کھیلے گا؟

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ  8 میں ملتان سلطانز سے فائنل کون کھیلے گا؟ فیصلہ آج ہوگا، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا  مقابلہ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور  قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آج شام 7 ٹکرائیں گے۔ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز کیساتھ کھیلے گی۔

لاہور میں ہلکی بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہےمحکمہ موسمیات نے دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

بارش کے باوجود میچ وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے لیکن اگر دوبارہ تیز بارش کا اسپیل آتا ہے تو اس سے گراؤنڈ اسٹاف کے لیے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے، اگر میچ کا نتیجہ نہیں نکلتا یا میچ مکمل نہیں ہوپاتا تواس کا فائدہ لاہورقلندرز کو ہوگا۔

لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کے پوائنٹس کی تعداد 14 ہے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں اور یہی فائنل کھیلنے کا حقدار بنانے کے لئے کافی ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں تاہم شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے بےچین ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل تک پہنچ چکی ہے اور پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد شکست دی تھی۔ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔