پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Mar 17, 2023 | 15:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ریلویز پولیس اور ریلویز اسپیشل برانچ کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پشاور کینٹ اسٹیشن میں مسافروں کے جوتوں سے جعلی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ جعلی کرنسی ڈیلر کو بھی خیبر ایجنسی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کی جانب سے کرنسی جوتوں میں چھپاکر اسگل کی کوشش کی جارہی تھی۔ ملزمان کو پلیٹ فارم نمبر 01 سے تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ایس ایچ او جمال عبدالناصر نے پولیس ملازمان اور اسپیشل برانچ کے ساتھ مشترکہ کاروائی کے دوران ملزمان کی شک کی بنا پر تلاشی لی۔ تلاشی لینے پر 3 ملزمان کے جوتوں کے اندر چھپائی گئی تھی۔  19 لاکھ 51 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان ولی خان، عامر صدیق اور محمود خان ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کی نیت سے داخل ہوۓ تھے۔ ملزمان پشاور سے کراچی سفر کرنے کی غرض سے مین گیٹ سے پلیٹ فارم میں داخل ہوۓ۔ ملزم عامر صدیق کا تعلق کراچی، ولی خان کوئٹہ اور محمود خان کا تعلق پشین سے ہے۔ دورانِ پوچھ گچھ ایک ملزم کی نشاندہی پر خیبر ایجنسی سے مظہر شاہ نامی ڈیلر  کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیلر مظہر شاہ کو کارخانو پھاٹک خیبر ایجنسی سے ایک لاکھ جعلی پاکستانی کرنسی سمیت گرفتار کیا گیاہے۔ ملزم عامر سے 10 لاکھ 66 ہزار، محمود خان سے 5 لاکھ 64 ہزار، ولی خان سے 3 لاکھ 21 ہزار اور ڈیلر مظہر شاہ سے 1 لاکھ جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ 

ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمّد وقار عباسی نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو سراہا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں