عمران خان کی پیشی پر ایف ایٹ کچہری سیل رکھنے کا فیصلہ

Mar 17, 2023 | 15:34 PM

ایک نیوز: عمران خان کی کل ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں پیشی متوقع ہے۔ جس کے پیش نظر پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیشن کورٹ میں پیشی کے حوالے سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایف ایٹ کچہری کو سیل رکھا جائے گا۔ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو کچہری میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو احاطہ کچہری سے دور رکھا جائے گا۔ 

مزیدخبریں