ایک نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، ملیر ، سرجانی سمیت متعدد علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، پورٹ قاسم، گلشن معمار اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی اور بارش ہوئی۔
شہر میں سرجانی اور ملیر میں تیز بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں جس سے شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہورہی ہے۔
???? تازہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
— PakWeather.com (@Pak_Weather) March 17, 2023
اورنگی ٹاون، سرجانی،نارتھ کراچی، گلشن معمار میں بارش کچھ علاقوں میں ژالہ باری
کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا pic.twitter.com/M9LGseFTX6
کراچی میں کہیں تیز بارش کہیں ژالہ باری #RainKarachi pic.twitter.com/D8oSdAmzWj
— Irfan ul Haque (@IrfanHaqueS) March 17, 2023