عدالت کا دیہاتوں میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا حکم

Mar 17, 2023 | 15:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور آلودگی کیخلاف درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دیہاتوں میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے اکبر چوک فلائی اوور پر کام تاحکم ثانی روکتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے۔   عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک انتظامیہ سے بات کرکے رپورٹ دیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانا ضروری ہے،خصوصاً دیہات میں فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں۔قصور میں آرسینک ملے پانی کی وجہ سے بچے معذور پیدا ہورہے ہیں،وہاں پر ٹینریز کی وجہ سے زیر زمین پانی بہت خراب ہو گیا ہے ۔

  عدالت نےحکم دیا ہے کہ  جو ٹینریز واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگاتی انہیں بند کردیں۔پورے پنجاب کے دیہات کا زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔ کارخانوں کا آلودہ پانی زیر زمین ڈالنے سے پینے کا پانی آلودہ ہو رہا ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کی رپورٹس کے بعد سموگ پلان تشکیل دیا جائے۔ آلودگی اور سموگ چیک کرنے کیلئے آلات موجود ہیں۔بارش کی وجہ سے آلودگی کا لیول ٹھیک ہوگیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے چیف سیکرٹری کو اس رپورٹ کے بارے میں خط لکھے۔اس رپورٹ پر عملدرآمد میں قواعد و ضوابط کا ایشو سامنے آئیگا۔چیف سیکرٹری اس پر عملدرآمد کیلئے میکنزم بنائیں ۔

پی ڈی ایم اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیٹ لائٹ کے ذریعے ٹیمپریچر چیک کرتے ہیں۔پورے صوبے اور ملک میں اس پر عمل کرکے ماحولیات کے ایشوز کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ عدالت کا اس پر کہنا تھا کہ یہ تو بہت اچھی چیز ہے اس پر اتنا خرچ بھی نہیں آئے گا . چولستان اور لاہور کے بارے میں آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں گے۔ انتظامیہ اس طرح کے معاملات کیلئے رقم کیلئے الیکشن کمیشن کا بہانہ کرتی ہے ۔ باقی سارے کاموں کیلئے اخراجات بے دریغ کئے جارہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کیلئے عدالتی حکم کی روشنی میں اقدامات کئے ہیں۔ہر شہری کو آگاہی دی جارہی ہے ایمرجنسی نمبر 15 پر بھی کال کی جاسکتی ہے۔اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی جاتی ہے اور روڈ کلئیر کراتے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کو اس کیلئے 1122 کی طرز پر کام کرنا ہوگا ۔ جیسے 1122 کے بائیکرز فوری سپاٹ پر جاتے ہیں

عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو  رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھی ہے  ہے۔ عدالت نے اکبر چوک فلائی آوور تعمیر کیلئے درخت کاٹنے کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے 

مزیدخبریں